Live Updates

اس وقت عمران خان ، چوہدری نثار کی ملاقات کا کوئی امکان نہیں ‘ قریبی ذرائع چوہدری نثار

سینئر سیاستدان آئندہ ہفتے وہ اپنے سیاسی مستقبل کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کریں گے

بدھ 2 جولائی 2025 19:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2025ء) سینئر سیاستدان چوہدری نثار کے قریبی ذرائع نے کہا ہے کہ ان کا بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کا کوئی امکان نہیں ۔ سوشل میڈیا پر خبر سامنے آئی تھی کہ چوہدری نثار بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا کے ایک حصے نے اس حوالے سے چوہدری نثار کے قریبی ساتھی سے گفتگو کی کی کہ کیا چوہدری نثار عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل جا رہے ہیں جس پر چوہدری نثار کے قریبی ذرائع نے کہا کہ اس وقت تو عمران خان اور چوہدری نثار کی ملاقات کا کوئی امکان نہیں ، چوہدری نثار نے ابھی کسی بھی سیاسی جماعت میں شمولیت کا فیصلہ نہیں کیا ہے، البتہ آئندہ ہفتے وہ اپنے سیاسی مستقبل کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کریں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات