اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکواٹر پٹن کاعوامی شکایات پر بی آئی ایس پی سنٹرکا دورہ، سہولیات کا جائزہ لیا

بدھ 2 جولائی 2025 19:30

کوہستان لوئر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر طارق محمود کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنر ہیڈکواٹر پٹن سعد منیر نے عوامی شکایات پر تحصیل بنکڈ میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفتر (بی آئی ایس پی) کا دورہ کرکے خواتین کے لیے فراہم کردہ سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

دورے کے دوران انہیں بتایا گیا کہ کاؤنٹرزکی کمی کے باعث خواتین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے فوری طور پر بی آئی ایس پی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو طلب کر کے کاؤنٹرزکی تعداد بڑھانے کی ہدایات جاری کیں تاکہ عوام کو بہتر اور بروقت سہولیات فراہم کی جا سکیں۔