ضلعی انتظامیہ عوامی فلاح و بہبود ،ترقی کیلئے کوششیں جاری رکھے گی،ڈپٹی کمشنر مہمند

مہمند کے صحافیوں نے ہمیشہ مثبت صحافت کو فروغ دیا،ضلع کے مسائل کو موثر انداز میں اجاگر کرنا قابل تحسین ہے،محمد یاسر حسن

بدھ 2 جولائی 2025 19:50

مہمند (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2025ء)ڈپٹی کمشنر مہمند نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ عوام کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھے گی، مہمند کے صحافیوں نے ہمیشہ مثبت صحافت کو فروغ دیا اور ضلع کے مسائل کو موثر انداز میں اجاگر کیا جو قابل تحسین ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر قبائلی ضلع مہمند محمد یاسر حسن نے اپنے دفتر میں مہمند پریس کلب کے صدر سعید بادشاہ مہمند اور جنرل سیکرٹری فوزی خان مہمند سے ملاقات کے دوران کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ مہمند کے صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی دفتر کے دروازے عوام کے لیے ہر وقت کھلے ہیں۔ شہری بلا جھجک اپنے مسائل اور شکایات کے حل کے لیے دفتر سے رجوع کر سکتے ہیں ۔ اور مختلف علاقوں خیبرپختونخوا حکومت کے عوامی ایجنڈا کے تحت کھلی کچہریوں میں لوگ اپنے مسائل کھل کر بتاتے ہیں ۔ جس کی حل پر عملدرآمد کے احکامات بھی جلدی جاری کئے جاتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :