ؤ 5 کنال رقبے پر محیط ورسک ون ہائوسنگ سکیم پر جاری کام تسلی بخش ہے‘معائون خصوصی برائے ہاوسنگ

بدھ 2 جولائی 2025 21:55

ُپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جولائی2025ء)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی نے گزشتہ روز پراونشل ہاؤسنگ اتھارٹی کے زیر انتظام پشاور میں کثیر المنزلہ رہائشی و تجارتی منصوبہ ورسک ون کا دورہ کیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل اور دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمرہ تھے۔ معاون خصوصی برائے ہاؤسنگ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ منصوبہ 2 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہو رہا ہے جو کہ کل 13 فلورز پر مشتمل ہے جس میں 10 فلورز رہائشی مقاصد جبکہ 3 فلورز کمرشل سرگرمیوں کیلے استعمال ہوں گے۔

(جاری ہے)

رہائشی فلورز مختلف سائز میں مجموعی طور پر 160 فلیٹس پر مشتمل ہیں۔ بریفگ میں مزید بتایا گیا کہ ورسک ون منصوبے کے مجموعی فلیٹس میں سے 49 فیصد سرکاری ملازمین جبکہ 51 فیصد عام شہریوں کے لیے مختص ہیں۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے معاون خصوصی ڈاکٹر امجد علی کا کہا تھا کہ محکمہ ہائوسنگ رہائشی مسائل کے خاتمے کیلے اقدامات اٹھا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لینڈ شئیرنگ کا انتہائی شفاف فارمولا ہے،جس میں عوام دلچسپی لے رہے ہیں۔ ڈاکٹر امجد علی کا کہنا تھا کہ تمام جدید سہولیات سے آراستہ ورسک ون ہائوسنگ منصوبے پر 45 فیصد کام مکمل ہوا ہے جبکہ اکتور 2026 تک یہ منصوبہ مکمل ہوجائے گا۔

متعلقہ عنوان :