فیصل آباد میں 6 محرم الحرام کا سکیورٹی پلان جاری ، 162مجالس اور 48 جلوس ہونگے، 2000 سے زائد سکیورٹی اہلکار ڈیوٹی دینگے

بدھ 2 جولائی 2025 22:20

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2025ء) فیصل آباد میں 06 محرم الحرام کا سیکیورٹی پلان جاری کردیا گیا، 162مجالس منعقد اور 48 جلوس برآمد ہونگے، 2000 سے زائد پولیس افسران وجوان ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ترجمان پولیس نے بتایا کہ سٹی پولیس آفیسرصاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر 06 محرم الحرام کا سیکیورٹی پلان جاری کردیا گیا۔ضلع بھر میں 162مجالس منعقد ہوں گی اور 48 جلوس برآمد ہوں گے ۔

لائل پور ڈویژن میں 12 مجالس اور 5 جلوس ،اقبال ڈویژن میں 39 مجالس اور 15 جلوس ،مدینہ ڈویژن میں 24 مجالس اور 10 جلوس ، جڑانوالہ ڈویژن میں 43 مجالس اور 12 جلوس اور صدر ڈویژن میں 34مجالس اور 6 جلوس برآمد ہوں گے۔06محرم الحرام کے موقع پر ضلع بھر میں 2000 سے زائد پولیس افسران وجوان ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔

(جاری ہے)

پولیس کے 5 ایس پیز ،18 ڈی ایس پیز،7 انسپکٹر ز، 42 سب انسپکٹر ز،309 اے ایس آئیز، 125 ہیڈ کانسٹیبلان، 1538 کانسٹیبلز و لیڈی کانسٹیبلان ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ 06محرم الحرام کے موقع پر مجالس و جلوس کے روٹ، دھوبی گھاٹ گراؤنڈ کے اردگرد، امام بارگاہوں اور پکٹ ڈیوٹیز سرانجام دیں گے۔ایلیٹ فورس کی ٹیمیں آٹھوں بازاروں ، راجباہ روڈ، سرکلر روڈمیں گشت کرتی رہیں گی ۔مزیدکسی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے دیگر ریزرو ہاۓ اورنفری پولیس لائن میں موجود ہے۔مجالس وجلوس ہائے کےآغاز سے لے کر اختتام تک امام بارگاہوں اور روٹ جلوس پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں اور بزریعہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے بھی نگرانی کی جا رہی ہے۔