گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے روٹس سکول کی ہیڈ آف کارپوریٹ اینڈ آئوٹ ریچ کمیونیکیشن سعدیہ بتول کی ملاقات

جمعرات 3 جولائی 2025 00:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2025ء) روٹس سکول کی ہیڈ آف کارپوریٹ اینڈ آئوٹ ریچ کمیونیکیشن سعدیہ بتول نے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی۔بدھ کو گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے تعلیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایک تعلیم یافتہ معاشرہ ہی پائیدار ترقی کی ضمانت دے سکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے خواتین کی تعلیم اور وویمن امپاورمنٹ کو انتہائی ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ معاشرے کی ترقی میں تعلیم یافتہ خواتین کا کردار بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔ گورنر ہائوس اس حوالے سے ہر ممکن سطح پر خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔ ملاقات میں روٹس سکول کے زیر اہتمام تعلیم کے فروغ اور شعور کی بلندی کے لئے مستقبل میں ہونے والی تقریبات کے انعقاد اور باہمی تعاون کے امکانات پر بھی گفتگو کی گئی۔ سعدیہ بتول نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے اقدامات اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے وژن کے عین مطابق قرار دیا۔