جیکب آباد میں بسپ ڈوائس ہو لڈر کو مسلح افراد نے لوٹ لیا 62لاکھ نقدی چھین کر فرار، تین شہری موٹر سائیکل محروم

جمعرات 3 جولائی 2025 01:35

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2025ء) جیکب آباد میں بسپ ڈوائس ہو لڈر کو مسلح افراد نے لوٹ لیا 62لاکھ نقدی چھین کر فرار، تین شہری موٹر سائیکل محروم تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کے قریب تھانے شبیر آباد کی حد میں ڈوائیز ہولڈر کریم بخش بکھرانی سے 4 نامعلوم مسلح افراد نے اسلح کے زور پر 62 لاکھ روپے اس وقت چھین لیے جب وہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحق خواتین کو رقم دینے کے لیے بنک سے رقم نکلواکر اپنی دوکان پر جارہا تھا واقعہ کے بعد متاثرہ ڈیوائس ہولڈر کے ورثا نے احتجاجاً روڈ بلاک کردیا ہے،جبکہ ایک دن میں تین شہری موٹر سائیکلوں سے محروم ہو گئے کوئٹہ روڈ پر ملک بار کے قریب تین مسلح افراد منیش کمار سے سے نئی سی ڈی موٹر سائیکل موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے علاوہ ازیں سینما روڈ سے دو مسلح افراد معصوم اظہار دہرپالی کو تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کرکے موٹر سائیکل چھین کر لے گئے محمد نواز ابڑو کو بھی مسلح افراد نے موٹر سائیکل اور موبائل فون سے محروم کردیا ۔

متعلقہ عنوان :