چنیوٹ ،محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کیلئے پولیس کا مختلف علاقوں میں فلیگ مارچ

جمعرات 3 جولائی 2025 11:30

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2025ء) ضلع چنیوٹ محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کیلئے چنیوٹ پولیس کا مختلف علاقوں میں فلیگ مارچ کیا۔فلیگ مارچ میں ڈپٹی کمشنر صفی اللہ گوندل،ایس پی انوسٹی گیشن محمد سلیم خٹک،پاک آرمی کے افسران و جوانوں نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

فلیگ مارچ میں ضلع بھر سے ڈی ایس پیز, ایس ایچ اوز, ایلیٹ فورس،ریسکیو1122 کی گاڑیوں نے حصہ لیا۔

فلیگ مارچ چنیوٹ شہر کے مختلف علاقوں سے گزرتا ہوا ختم نبوت چوک میں اختتام پذیر ہوا۔فلیگ مارچ کا مقصد محرم الحرام میں شہریوں کو امن و امان, تحفظ کا احساس دلانا ہے۔ محرم الحرام میں سخت سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے, شرپسند عناصر سے سختی سے نمٹا جائیگا۔ محرم الحرام کے حوالے سے تمام الائیڈ ڈیپارٹمنٹس کے انتظامات مکمل ہیں۔\378