
دھان کی پنیری پر زنک کااستعمال پیداوار میں اضافہ کا باعث بن سکتاہے،ماہرین جامعہ زرعیہ
جمعرات 3 جولائی 2025 13:14
(جاری ہے)
انہوں نے بتایاکہ زنک کا استعمال معاشی طور پر بھی بہت فائدہ مند ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 75 کلوگرام زنک سلفیٹ 35 فیصد ہیکٹر نرسری میں استعمال کرنے پر ایک روپیہ اضافی خرچ کرنے سے 7روپے کی اضافی آمدن حاصل ہوتی ہے۔
انہوں نے کاشتکاروں کو فی ایکڑ زیادہ پیداوار کیلئے موٹی اقسام اری6،کے ایس282،کے ایس کے133،نیاب اری،نیاب 2013،کے ایس کے434وغیرہ کی پنیری کی منتقلی7جولائی جبکہ باسمتی اقسام سپر گولڈ،سپر باسمتی2019،سپر باسمتی، سپرباسمتی515،چناب باسمتی،پنجاب باسمتی،پی کے1121،ایرومیٹک نیاب،باسمتی2016 اور نور باسمتی وغیرہ کی منتقلی7سے25جولائی تک اور شاہین باسمتی و کسان باسمتی کی پنیری کی منتقلی15 سے31 جولائی تک منتقل کرنے کا مشورہ بھی دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ غیر باسمتی فائن اقسام پی کے386میں پنیری کی منتقلی7سے25 جولائی اور منظور شدہ ہائبرڈ اقسام کی پنیری کی منتقلی15جولائی تک مکمل کرلینا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ منتقلی کے وقت پنیری کی عمر25سے35 دن ہونی چاہیے نیزاگر لاب میں جڑی بوٹیاں اگ آئیں توان کے انسداد کیلئے بعد از اُگاؤ والی محکمہ زراعت کی سفارش کردہ زہر سپرے کریں۔انہوں نے کہا کہ اگر ٹوکے کا حملہ معاشی نقصان کی حد2ٹوکے فی نیٹ تک پہنچ جائے تو پنیری اور اس کے اردگرد کی وٹوں پر محکمہ زراعت کے مقامی عملے کے مشورہ سے سفارش کردہ زہر کا دھوڑا کریں۔انہوں نے کہا کہ تنے کی سنڈی کا حملہ جب معاشی حد یعنی0.5فیصد سوک تک پہنچ جائے تومحکمہ زراعت کی سفارش کردہ دانے دار زہر ڈالیں۔انہوں نے کہا کہ اگر کاشتہ پنیری کی حالت کمزور نظر آئے یا پتوں کا رنگ پیلا ہو تویوریا کھاد بحساب250گرام یا کیلشیم امونیم نائٹریٹ400گرام فی مرلہ لاب کی منتقلی سے10دن پہلے چھٹہ دیں اورمنتقلی لاب کیلئے کھیت کی تیاری کے وقت موٹی اقسام کیلئے بعد از گندم کاشتہ کھیت میں کھادوں کا استعمال بحساب پونے دو بوری ڈی اے پی+ سوا بوری ایس او پی فی ایکڑ جبکہ باسمتی اقسام کیلئے ڈیرھ بوری ڈی اے پی+ ایک بوری ایس او پی فی ایکڑ استعمال کریں۔انہوں نے کہا کہ اگر سابقہ فصل برسیم یا پھلی دار ہو یا کھیت رویال ہو تو نائٹروجن کھاد کی مقدار20 فیصد کم کرلیں۔مزید زراعت کی خبریں
-
دھان کی کاشت کیلئے پنیری اکھاڑنے سے ایک دو روز پہلے اسے پانی لگادیں تاکہ زمین نرم ہوجائے،لیاقت علی
-
وزیر اعلیٰ پنجاب گندم سپورٹ پروگرام کے تحت صوبہ بھر کے کاشتکاروں کو گرین ٹریکٹرز کی مفت فراہمی کا عمل جاری ہے،سید عاشق حسین کرمانی
-
مچھلی اور مچھلی کی مصنوعات کی برآمدات میں اپریل کے دوران 11.57 فیصد اضافہ ہوا
-
انٹر نیشنل بکرا بچھڑا و اونٹ میلہ، لاہور کے 257کلوگرام وزنی بکرے کی پہلی پوزیشن
-
3 لاکھ روپے فی کلو فروخت ہونے والے آم کی کراچی میں بھی پیداوار شروع
-
کس طرح فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی دیہی پنجاب کے پھلوں کے کاشتکاروں کو تباہ کر رہی ہے
-
ایس ایم تنویر سرپرست اعلی فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی سربراہی میں پری بجٹ میٹنگ آف سٹینڈنگ کمیٹی برائے بحالی کاٹن صنعت(ایف پی سی سی آئی) کا اجلاس
-
دھان کے کاشتکار چاول کی فصل کو پانی کی کمی نہ آنے دیں ،ڈائریکٹر زراعت
-
پاکستان میں آم کی کاشت کا رقبہ 159000 ہیکٹر، پیداوار 1844000 ٹن سے تجاوز کرگئی
-
پنجاب آم کی مجموعی قومی پیداوار میں 70فیصد ، سندھ 29اور خیبر پختونخوا ایک فیصد شراکت دار ہے،وحید احمد
-
کھاد کی ملکی درآمدات میں مارچ 2025 کے دوران 11.13 فیصد اضافہ
-
کھاد کی ملکی درآمدات میں مارچ 2025 کے دوران 11.13 فیصد اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.