شہری غیرقانونی ہاؤسنگ سکیموں سے ہوشیاراورپلاٹ خریدنے سے قبل قانونی حیثیت کی تصدیق کرلیں، ڈی جی ایف ڈی اے

جمعرات 3 جولائی 2025 14:45

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2025ء) فیصل آباد ترقیاتی ادارہ کے ڈائریکٹر جنرل محمد آصف چوہدری نے عوام الناس کو مطلع کیا ہے کہ وہ غیرقانونی ہاؤسنگ سکیموں سے ہوشیار رہیں اور کسی بھی ہاؤسنگ سکیم میں پلاٹ خریدنے یا سرمایہ کاری کرنے سے قبل اس قانونی حیثیت کی ضرور تصدیق کرلیں تاکہ بعد ازاں انہیں کسی قسم کی پریشانی یا مشکلات کا سامنا نہ کرناپڑے۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران انہوں نے بتایا کہ غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے اور اس سلسلہ میں ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے آپریشن کرتے ہوئے گزشتہ روز بھی مختلف علاقوں میں اکادکاغیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے قیام کی کوشش ناکام بنادی جبکہ آپریشن کے دوران ان غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سکیموں کے غیر قانونی تعمیراتی ڈھانچوں کو مسمار کرکے دفاتر کو سربمہر کردیاگیا۔ انہوں نے بتایا کہ ڈویلپرز کو تنبیہہ کی گئی ہے کہ وہ قانون شکنی سے اجتناب کریں بصورت دیگر مزید خلاف ورزیوں پر قصور واروں کے خلاف فوجداری مقدمات بھی درج کرائے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سربمہر دفاتر کو ازخود ڈی سیل کرنے پر بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :