علی امین گنڈاپور کے استعفے کے بعد اپوزیشن جماعتیں متحرک ہوگئیں

اپوزیشن جماعتوں نے اپنے اراکین اسمبلی کو پشاور میں رہنے کی ہدایت کردی

جمعرات 9 اکتوبر 2025 21:20

علی امین گنڈاپور کے استعفے کے بعد اپوزیشن جماعتیں متحرک ہوگئیں
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2025ء) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے استعفے کے بعد اپوزیشن جماعتیں متحرک ہوگئیں۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتوں نے اپنے اراکین اسمبلی کو پشاور میں رہنے کی ہدایت کردی۔اپوزیشن سے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے امیدوار لانے کا فیصلہ کیا جائے گا، جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان بھی پشاور میں موجود ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے اطلاعات و نشریات اختیار ولی خان نے بتایا کہ خیبر پختونخوا کی صورتِ حال پر متحدہ اپوزیشن کی مشاورت جاری ہے، وزیراعلیٰ کے لیے مشترکہ امیدوار سامنے لائیں گے۔دوسری جانب جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز ملک حبیب نور اورکزئی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ کے لیے اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار لانے پر ہماری جماعت بھی مشاورت کر رہی ہے۔ملک حبیب نور نے کہا کہ اسمبلی میں اکثریت ہونے پر جے یو آئی (ف) کے امیدوار کو لایا جاسکتا ہے، آزاد امیدواروں سے بھی رابطے میں ہیں۔