سعودی عرب کے غیر تیل کے شعبے میں تیزی سے ترقی ہوئی ہے، پی ایم آئی

جمعرات 3 جولائی 2025 16:14

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2025ء)جمعرات کو جاری کردہ ایک سروے کے مطابق سعودی عرب کے غیر تیل نجی شعبے کی سرگرمیوں میں مئی میں تیزی آئی جو صارفین کی زیادہ طلب اور ملازمتوں میں اضافے کے باعث ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ریاض بینک سعودی عرب کا پرچیزنگ منیجرز انڈیکس (پی ایم آئی)مئی کے 55.8 سے بڑھ کر 57.2 کے ساتھ تین ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔نئے آرڈر کی نمو تیزی سے چار ماہ کی بلند ترین سطح پر آ گئی اور سب انڈیکس بڑھ کر جون میں 64.3 ہو گیا جو مئی میں 62.5 تھا۔ داخلی فروخت اس اضافے کا بنیادی محرک تھی جسے کامیابی سے صارفین کے حصول اور مارکیٹنگ کی بہتر حکمت عملی سے تقویت ملی۔ تاہم برآمدات کی فروخت میں اضافہ معمولی رہا۔