برطانوی قانون سازوں نے فلسطین کی حامی انسانی حقوق تنظیم پر پابندی کی منظوری دے دی

جمعرات 3 جولائی 2025 16:14

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2025ء)برطانوی پارلیمان نے فلسطینیوں کے حق میں انسانی حقوق کی آواز اٹھانے والی تنظیم فلسطین ایکشن پر پابندی لگانے اور اسے دہشت گرد قرار دینے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ فیصلہ برطانوی لیبر پارٹی کی حکومت کے ہوتے ہوئے کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے اس تنظیم کو دہشت گرد قرار دیے جانے میں رائل ایئر فورس کے اڈے پر اس کے انسانی حقوق کارکنوں کا دھاوا اہم وجہ بنا ہے۔ اس فوجی اڈے پر کھڑے جہازوں پر سپرے پینٹ کر کے احتجاج کیا گیا اور نعرے لگائے گئے تھے۔فوجی اڈے پر احتجاج کی وجہ یہ تھی کہ اسی اڈے کو ری فیولنگ کی سہولت اور مدد دینے کا ذمہ دار سمجھا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :