ریسکیو1122 ملتان نے 24 گھنٹوں میں مجموعی طور پر 390 افراد کو ریسکیو کیا،ترجمان

جمعرات 3 جولائی 2025 16:21

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2025ء) ریسکیو 1122 ملتان نے 24 گھنٹوں میں 383 ایمرجنسیز میں 390افراد کو ریسکیو کیا۔ ترجمان ریسکیو 1122 ملتان کے مطابق ان ایمرجنسیز میں ملتان شہر میں 362 جبکہ 10 شجاع آباد میں اور 11 ایمرجنسیز جالپورپیروالہ میں پیش آئیں جن میں ٹریفک حادثات کی تعداد 77 ہے۔ 68 حادثات ملتان میں جبکہ 3 حادثات شجاع آباد اور 6 جلال پور پیر والا میں پیش آئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 ملتان نے چوبیس گھنٹوں کے دوران 240 میڈیکل ایمرجنسیز میں مریضوں کو شہر کے مختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا۔ ملتان میں 232 میڈیکل ایمرجنسیز ، شجاع آباد میں 6 اور جلالپورپیروالہ میں 2 میڈیکل ایمرجنسیز جبکہ 7 کرائم ایمرجنسیز اور 49 متفرق ایمرجنسیز پر رساپنڈ کیا گیا۔مجموعی طور پر 390 افراد کو ریسکیو کیا گیا۔ ملتان میں 367 افراد ، شجاع آباد میں10 اور جلالپور پیر والا میں 13 افراد کو ریسکیو کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :