سانپ نے آسٹریلوی پرواز میں گھنٹوں کی تاخیر کروادی

حفاظتی معائنہ مکمل ہونے کے بعد جہاز کو اڑان بھرنے کی اجازت دیدی گئی

جمعرات 3 جولائی 2025 16:21

میلبورن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2025ء)آسٹریلیا میں ایک دلچسپ اور غیر معمولی واقعہ پیش آیا جس میں ایک سانپ نے آسٹریلیا کی پرواز میں 2 گھنٹوں کی تاخیر کروا دی۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ واقعہ آسٹریلیا کے شہر میلبورن کے ہوائی اڈے پر پیش آیا جہاں جہاز کے عملے کو بورڈنگ سے قبل جہاز کے لینڈنگ گیئر کے قریب ایک زندہ سانپ نظر آیا۔

(جاری ہے)

سانپ کی موجودگی نے مسافروں اور عملے کی سلامتی کے خدشات کو جنم دیا جس پر ایئرپورٹ سیکیورٹی اور وائلڈ لائف حکام کو فوری طور پر بلایا گیا۔سانپ کو پکڑنے میں 2 گھنٹے لگ گئے کیونکہ وہ جہاز کے نچلے حصے میں چھپ گیا تھا۔ حفاظتی معائنہ مکمل ہونے کے بعد ہی جہاز کو اڑان بھرنے کی اجازت دی گئی۔ اس دوران مسافروں کو ایئرپورٹ لاونج میں انتظار کرنا پڑا۔ابتدائی رپورٹوں کے مطابق یہ سانپ غیر زہریلا پائتھن تھا۔ آسٹریلیا میں سانپوں کی کئی اقسام عام ہیں اور اکثر گرمیوں میں ہوائی اڈوں کے آس پاس بھی پائے جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :