ہرنائی، چائلڈ لیبر، جبری مشقت اور انسانی سمگلنگ کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر آفس میں تقریب کا انعقاد

جمعرات 3 جولائی 2025 16:36

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر ہرنائی حضرت ولی کاکڑ نے چائلڈ لیبر، جبری مشقت اور انسانی سمگلنگ کے حوالے سے منعقدہ آگاہی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چائلڈ لیبر، جبری مشقت اور انسانی سمگلنگ کے حوالے سے مدلل انداز میں چائلڈ لیبر، جبری مشقت اور انسانی سمگلنگ جیسے مسائل پر اور ان کے خاتمے کے لیے حکومتی اور عوامی سطح پر اقدامات کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے شرکاء اجلاس سے خطاب کرتے کہاکہ اپنی ذمہ داریوں کا احساس دلایا اور ان مسائل کے بارے میں آگاہ کیا تاکہ نوجوان نسل اس کے تدارک میں اپنا کردار ادا کر سکے تقریب میں ایس پی ہرنائی انجینئر عبدالحفیظ جھاکرانی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہرنائی محمد سلیم ترین ، محکمہ ذراعت کے ڈپٹی ڈائریکٹر سید انور شاہ، کول مائنز کے نمائندگان، صحافی برادری اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹ، سول سوسائٹی، سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی ڈپٹی کمشنر ہرنائی کے آفس میں چائلڈ لیبر، جبری مشقت اور انسانی سمگلنگ پر ایک آگاہی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد عوام کو ان اہم مسائل کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا تھا ڈپٹی کمشنر، ایس پی ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے ان مسائل کی سنگینی اور ان کے حل کی اہمیت پر روشنی ڈالی بچوں سے جبری مشقت اور انسانی سمگلنگ کے خلاف آگاہی کے حوالے سے تقریب کا انعقاد ایک اہم قدم ہے۔

(جاری ہے)

تقریب میں بچوں کو جبری مشقت اور انسانی سمگلنگ جیسے مسائل کے بارے میں معلومات دی گئیں اور ان کے خاتمے کے لیے حکومتی اور عوامی سطح پر اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا ۔تقریب کے شرکاء نے ان مسائل کے خاتمے کے لیے مل کر کام کرنے کا عہد کرتے انسانی سمگلنگ، کم عمر بچوں سے جبری مزدوری کرنے اور روزگار کے نام پر نوجوانوں کو غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک بھیجنے کی روک تھام پر روشنی ڈالی گئی۔ اور ملکی قانونی کے مطابق اس اہم مسلے کو حل کرنے پر زور دیتے ہوئے شرکاء تجاویز پیش کئے گئے اور حکمت عملی مرتب کی گئی۔ تاکہ اس اہم مسلے کا سدباب کیا جاسکے۔