پرتگالی فٹبالر ڈیاگو جوٹا شادی کے 2 ہفتے بعد کار حادثے میں چل بسے

جوٹا نے حال ہی میں طویل المدتی گرل فرینڈ روٹ کارڈوسو سے شادی کی تھی جو ان کے تین بچوں کی ماں تھی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 3 جولائی 2025 14:51

پرتگالی فٹبالر ڈیاگو جوٹا شادی کے 2 ہفتے بعد کار حادثے میں چل بسے
میڈرڈ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 3 جولائی 2025ء ) لیورپول اور پرتگال کے سٹار فٹبالر ڈیاگو جوٹا ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوگئے۔ 
سپینش میڈیا کے مطابق 28 سالہ فٹبالر کی گاڑی جمعرات کی صبح شمالی سپین میں حادثے کا شکار ہوئی۔ 
پرتگالی فٹ بال فیڈریشن نے جمعرات کو کہا کہ 28 سالہ ڈیاگو جوٹا شمال مغربی اسپین میں زمورا کے قریب کار حادثے میں اپنے بھائی کے ساتھ ہلاک ہو گئے۔

کاسٹیل اور لیون کے علاقائی فائر ڈپارٹمنٹ نے جہاں زمورا واقع ہے، اپنی ویب سائٹ پر کہا ہے کہ جمعرات کی صبح ایک کار آدھی رات کے فوراً بعد گر کر تباہ ہو گئی اور اس میں 28 اور 26 سال کی عمر کے دو افراد مردہ پائے گئے۔
حادثے میں ڈیاگو جوتا کے بھائی آندرے سوا بھی ہلاک ہوگئے، آندرے سوا پرتگال میں سیکنڈ ڈویژن لیگ کھیلتے تھے۔

(جاری ہے)

 

ڈیاگو جوتا گزشتہ ماہ یوئیفا نیشنز لیگ کا فائنل جیتنے والی پرتگال کی ٹیم میں شامل تھے۔

 
ڈیاگو جوتا نے اس سال لیور پول کے ساتھ انگلش پریمیئر لیگ کا ٹائٹل بھی جیتا تھا۔
جوٹا 2020ء میں Wolverhampton Wanderers سے Anfield آئے تھے اور تمام مقابلوں میں کلب کے لیے 182 مقابلوں میں 65 گول اسکور کیے۔
جوٹا نے حال ہی میں طویل المدتی گرل فرینڈ روٹ کارڈوسو سے شادی کی تھی جو ان کے تین بچوں کی ماں تھی اور گزشتہ روز جاری کردہ ایک انٹرویو میں اس نے خود کو دنیا کا خوش قسمت ترین آدمی بتایا تھا۔ انہوں نے 28 جون کو شادی کی تھی۔