معروف ماہر طبیعات پروفیسر ڈاکٹر فدا یونس خٹک کو ایم فل تھیسز ڈیفنس میں بطور ایکسٹرنل ایگزامینر شامل کر لیا گیا

جمعرات 3 جولائی 2025 18:00

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2025ء) معروف ماہر طبیعات پروفیسر ڈاکٹر فدا یونس خٹک کو ایم فل تھیسز ڈیفنس میں بطور ایکسٹرنل ایگزامینر شامل کر لیا گیا۔ یونیورسٹی آف ہری پور کے شعبہ فزکس کو حبیب عالم کے ایم فل تھیسز ڈیفنس کیلئے بیرونی ممتحن ڈاکٹر فدا یونس خٹک کی میزبانی کا اعزاز حاصل تھا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر فدا یونس خٹک نے دفاعی سیشن کے دوران قابل قدر بصیرت اور تعمیری آراءفراہم کی جس سے علمی گفتگو کو نمایاں طور پر تقویت ملی، ان کی موجودگی اساتذہ اور طلباءدونوں کیلئے تحریک کا باعث تھی۔ حبیب عالم نے ڈاکٹر کامران ریحان کی نگرانی میں اپنے ایم فل کے مقالہ کا کامیابی سے دفاع کیا اور اپنی تحقیق کے معیار اور مطابقت پر ڈاکٹر خٹک سے داد وصول کی۔

متعلقہ عنوان :