ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ سرگودھا ڈویژن کی ٹیکسوں کی مد میں ریکوری سو فیصد رہی، ڈائریکٹر ایکسائز

جمعرات 3 جولائی 2025 18:01

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2025ء) ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ نے گزشتہ سال مالی سال 2024-2025ء کے دوران سرگودھا ڈویژن میں پراپرٹی ٹیکس و دیگر ٹیکسز کی مد میں سو فیصد ریکوری حاصل کی جوکہ ایک بہت بڑا سنگ میل ہے۔

(جاری ہے)

اس حواے سے ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سرگودھا ڈویژن محمد علی نوید نے ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و اینٹی نارکوٹکس سرگودھا ڈویژن کو پراپرٹی اور دیگر ٹیکسز کی مد میں 1.36 بلین کی وصولی کا ٹاسک دیا گیا تھا جبکہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسرز، اسسٹنٹ ای ٹی اوز اور انسپکٹرز کی بھرپور محنت اور کوششوں کے بعد ٹیکس وصولی کا نتیجہ سو فیصد رہا۔

اُنہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ اپنے واجب الادا ٹیکسز کی بروقت ادائیگی کریں اور ایک اچھے شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ انہوں نے کہا ورنہ بصورت دیگر محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و اینٹی نارکوٹکس سرگودھا ڈویژن ریکوری کے لیے سخت کارروائی کرے گا۔