اوکاڑہ سی سی ڈی کی کارروائی، موٹر سائیکل گینگ کے 2ملزمان گرفتار ،موٹر سائیکلیں برآمد

جمعرات 3 جولائی 2025 18:06

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2025ء)اوکاڑہ سی سی ڈی نے موٹر سائیکل ڈکیت چور گینگ کے 2ملزمان گرفتار کر کے 9لاکھ 60ہزار روپے مالیت کی موٹر سائیکلیں برآمدکرلیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق. ڈی او سی سی ڈی مہر محمد یوسف کی سربراہی میں سی سی ڈی اوکاڑا نے محمود عرف بھالی اور عدیل جٹ موٹر سائیکل ڈکیت و چور گینگ گرفتار کر لیا .گرفتار ملزمان سے نو لاکھ 60 ہزار روپے مالیت کے چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد موٹرسائیکلز مالکان کے حوالے کی جائیں گی۔

ملزمان کا دوران تفتیش متعدد وارداتوں کا انکشاف گینک کے دیگر کارندوں کو بھی گرفتار کیا جائے گا ڈی او سی سی ڈی کی تفتیشی ٹیم اورمحمد اشرف وٹو سب انسپکٹر کو شاباش ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :