ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن (میل) اوتھل اطہر قریشی حادثے میں زخمی ہونے سے بال بال بچ گئے

جمعرات 3 جولائی 2025 18:20

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2025ء) ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن (میل) اوتھل اطہر قریشی زخمی ہونے سے بال بال بچ گئے ان کے اٹھتے ہی چند سیکنڈ بعد آفس کے چھت کا ملبہ گر گیااگرڈی ڈی او ای اوتھل اپنی کرسی پر براجمان ہوتے اور ٹیچر و مہمانان ہوتے تو شدید زخمی ہوجاتے۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن (میل) اوتھل اطہر قریشی زخمی ہونے سے بال بال بچ گئے ان کے اٹھتے ہی چند سیکنڈ بعد آفس کے چھت کا ملبہ گر گیا۔

اگرڈی ڈی او ای اوتھل اپنی کرسی پر براجمان ہوتے اور ٹیچر و مہمانان ہوتے تو شدید زخمی ہوجاتے۔یہ عمارت عرصہ دراز سے خستہ حال ہے اور کئی مرتبہ چھت کا ملبہ گر چکا ہے۔لیکن یہ خوش قسمتی کی بات ہے کہ کہ کوئی زخمی نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

جب ڈی ڈی او ای (میل) اوتھل کے آفس کا یہ حال ہے۔اور لاکھوں روپے لیپس ہوجاتے ہیں۔اگر کوئی جانی نقصان ہوا تو اس کا ذمہ دار کون ہوگا۔

عوامی حلقوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی ، چیف سیکرٹری بلوچستان ، صوبائی وزیر تعلیم ، سیکریٹری تعلیم بلوچستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈی ڈی او ای(میل) اوتھل کے آفس کی فوری مرمت کی جائے۔ اگر ڈی ڈی او ای آفس اوتھل کے اسٹاف کو کوئی جانی نقصان پہنچا تو اس کی ذمہ دار حکومت بلوچستان ہوگی کیوں کہ بار بار حکام بالا کو آگاہ کرنے کے باوجود کوئی عمل درآمد نہیں ہوتا۔