کمشنر ملتان ڈویژن کا زیر تعمیر کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کا دورہ، منصوبے کے معیار کا جائزہ لیا

جمعرات 3 جولائی 2025 22:01

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2025ء) کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خان نے زیر تعمیر کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کا دورہ کیا اور منصوبے کی رفتار اور معیار کا جائزہ لیا ۔ کمشنر عامر کریم خان نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ سنٹر کو جلد از جلد فنکشنل کیا جائے۔ یہ عمارت شہر کے وسط میں واقع ہونے کے باعث ایک مرکزی حیثیت رکھتی ہے اور اسے جدید تقاضوں کے مطابق خوبصورت انداز میں تعمیر کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

عمارت کے ٹاپ فلور پر فوڈ کورٹ بنانے کی تجویز بھی زیر غور ہے تاکہ شہریوں کو ایک پرکشش اور سہولیات سے آراستہ ماحول فراہم کیا جا سکے۔ ڈی جی پی ایچ اے رانا سلیم نے بتایا کہ کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر 2047 ملین روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جا رہا ہے، جس میں کل سات فلورز شامل ہوں گے۔ منصوبے کے تحت دو فلورز کمانڈ اینڈ کنٹرول کے لیے مختص کیے گئے ہیں، ایک فلور پر پارکنگ کی سہولت دی جائے گی جبکہ باقی چار فلورز کو آئوٹ سورس کیا جائے گا۔ڈی جی ایم ڈی اے رانا سلیم نے کمشنر کو منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی اور تعمیراتی مراحل سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :