ژ*پھل اور سبزیاں بھی مہنگی، دیسی لیموں اور چائنیز لہسن کی قیمتیں آسمان پر

ض*دیسی لیموں 690، چائنیز لہسن 530، دیسی لہسن 385، پیاز 145 روپے فی کلو تک پہنچ گئے

جمعرات 3 جولائی 2025 19:30

#لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جولائی2025ء) پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں مہنگائی کا رجحان برقرار ہے۔ شہریوں نے سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

سرکاری نرخنامے کے مطابقسیب کالا پہاڑی (درجہ اول) 230 روپے فی کلو،امرود (درجہ اول) 150 روپے فی کلو،کیلا (درجہ اول) 125 روپے فی درجن،گرما (درجہ اول) 155 روپے فی کلو،آڑو (درجہ دوم) 170 روپے فی کلو،ناشپاتی (درجہ اول) 215 روپے فی کلوجبکہآلو (درجہ اول) 82 روپے فی کلو،پیاز (درجہ اول) 145 روپے فی کلو،لہسن (چائنہ)530 روپے فی کلو،لہسن (دیسی) 385 روپے فی کلو،کھیرا (فارمی)140 روپے فی کلو،بھنڈی (درجہ اول) 90 روپے فی کلو،لیموں (دیسی)690 روپے فی کلو،کریلا (درجہ اول) 160 روپے فی کلو قیمت فروخت رہی ۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق حالیہ بارشوں، رسد میں کمی، اور ٹرانسپورٹ اخراجات میں اضافے کے سبب سبزیوں بالخصوص لیموں، لہسن اور پیاز کی قیمتیں غیر معمولی حد تک بڑھ گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :