گورنر ہائوس پشاور میں اوپن پبلک ڈے کاانعقاد، مختلف علاقوں سے آئے عوامی وفود نے گورنر کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا

جمعرات 3 جولائی 2025 19:50

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2025ء) گورنر ہائوس پشاور میں جمعرات کے روز اوپن پبلک ڈے کاانعقاد کیاگیا، جس میں مختلف علاقوں سے آئے عوامی وفود نے گورنر کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اوپن پبلک ڈے پر عوام کے درمیان موجود رہے۔ اس موقع پر عوام نے گورنر کو اپنے مسائل اور مختلف سرکاری محکموں سے متعلق اپنے شکایات سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ عوامی مسائل کو براہِ راست سننے کے لیے گورنرہائوس میں اوپن پبلک ڈے کا اہتمام کیا گیا ہے تاکہ متعلقہ اداروں کو فوری ہدایات دے کر مسائل کا حل ممکن بنایا جا سکے۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عوام کے درمیان رہنا، ان کے مسائل کو سننا اور ان کے لیے عملی اقدامات کرنا اولین ترجیح ہے۔اوپن پبلک ڈے کے دوران مختلف علاقوں سے آئے ہوئے عوامی وفود نے گورنرکو اپنے مسائل سے آگاہ کیا اور گورنر کی جانب سے دی جانے والی فوری توجہ اور قائدانہ کردار پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :