کراچی، ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کی کارروائیاں،6ملزمان گرفتار،منشیات برآمد

جمعرات 3 جولائی 2025 20:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2025ء) ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے گٹکاماوا اورمنشیات فروشی میں ملوث 6ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 6کلو 110گرام چرس، 23گرام آئس اور 8کلو گٹکاماوا برآمدکرلیا۔

(جاری ہے)

ترجمان سٹی پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں غلام رسول ،سید یاسر شاہ،محمد سمیر،علی نواز،عدنان احمداور حاجی معیزشامل ہیں۔پولیس نے ملزمان کو بغدادی،کلاکوٹ،گارڈن اور چاکیواڑہ کی حدود سے گرفتار کیا ہے۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیشی حکام کے حوالے کردیاہے۔

متعلقہ عنوان :