شہدائے کربلا کی یاد اسلام کی سربلندی کی ضمانت ہے، علامہ ڈاکٹرشبیرحسن میثمی

جمعرات 3 جولائی 2025 20:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2025ء)معروف عالم دین و مذہبی رہنما علامہ ڈاکٹرشبیرحسن میثمی نے قر آن سینٹر ڈیفنس میں دین محمدی کے عنوان سے جاری عشرہ محرم الحرام کی سا تویں مجلس عزا ء سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ایک ہزار تین سو سال سے زائد وقت گزرچکا ہے لیکن شہدائے کربلا کی یاد آج بھی دلوں میں تازہ اور زبانوں پر جاری ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ امام عالی مقام نے اپنی قربانی خدا کے لیے اور اس کے دین کے احیاء کے لیے پیش کی اور اسی وجہ سے اللہ تعالی نے ان کے ذکر کو زندہ رکھا ہوا ہے علامہ شبیرحسن میثمی نے کہا کہ واقعہ کربلا میں ایک عظیم پہلو یہ بھی موجود ہے کہ جب بھی اس واقعے کا تذکرہ کیا جاتا ہے تو اسلام کی تعلیمات کے احیاء کے لیے جہاں شہدائے کربلا کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے وہاں اس بات کو بھی تسلیم کیا جاتا ہے کہ اسلام کی تعلیم اتنی اعلی و بامقصد ہیں کے شہدائے کربلا جیسی ہستیاں اپنی جان کا نذرانہ پیش کرتی ہوئی نظر آتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :