این سی اے اسکلز ڈویلپمنٹ کیمپ کے تیسرے مرحلے کا چوتھا دن اختتام پذیر

جمعرات 3 جولائی 2025 21:20

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2025ء) راولپنڈی میں این سی اے اسکلز ڈویلپمنٹ کیمپ کے تیسرے مرحلے کا چوتھا دن ایل سی سی اے گراؤنڈ میں نیٹ سیشن کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

(جاری ہے)

کیمپ میں شریک کھلاڑیوں نے بھرپور انداز میں پریکٹس کرتے ہوئے اپنی بیٹنگ اور باؤلنگ مہارتوں کو نکھارنے پر توجہ مرکوز کی۔ اس موقع پر کوچنگ اسٹاف نے کھلاڑیوں کی انفرادی سکلز پر کام کیا اور تکنیکی پہلوؤں کی بہتری کے لیے خصوصی رہنمائی فراہم کی۔ کیمپ میں (کل) بروز جمعہ کو ایک سناریو بیسڈ میچ کھیلا جائے گا۔