اسسٹنٹ کمشنر پشین نعمت اللہ ترین کا پشین شہر اور ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ کے اطراف میں تجاوزات کیخلاف بھرپور آپریشن

جمعرات 3 جولائی 2025 23:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2025ء) اسسٹنٹ کمشنر پشین نعمت اللہ ترین نے جمعرات کے روز پشین شہر اور ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ کے اطراف میں تجاوزات کیخلاف بھرپور آپریشن کیا ، غیر قانونی تجاوزات اور تعمیرات کو مسمار کیا گیا جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر تقریبا" ایک کلو میٹر کا راستہ کلیئر ہوگیا۔اسی اثناء اسسٹنٹ کمشنر نعمت اللہ ترین نے مختلف پٹرول پمپس ، ملک شاپس اور تندوروں کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے ناپ تول کو چیک کیا۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر نے خلاف ورزی پر دو پیٹرول پمپوں کو سیل کردیا جبکہ سات افراد کو گرفتار کرکے متعدد دکانداروں کو جرمانہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نعمت اللہ ترین نے کہاکہ سرکاری قیمت اور پیمانوں کو مسلسل چیک کیا جا رہا ہے جبکہ غیر قانونی منی پٹرول پمپس کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے تمام علاقوں میں اشیا خوردونوش کی سرکاری قیمتوں پر سو فیصد عملدرآمد کروایا جا رہا ہے، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کر رہے ہیں اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :