کویت نے فیملی سمیت چار اقسام کے ویزوں کے لیے نیا الیکٹرانک نظام متعارف کرادیا

جمعہ 4 جولائی 2025 08:20

کویت سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2025ء) کویت نے فیملی سمیت چار اقسام کے ویزوں کے لیے نیا الیکٹرانک نظام متعارف کرادیا ہے۔العربیہ نیوز کے مطابق ویزوں کے اجرا کے معاملات کو بہتر بنانے کی جانب مثبت اقدام قرار دیا جارہا ہے۔ کویتی ادارہ امیگریشن کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سےآنے والوں کے لیے چار اقسام کے ویزوں کے اجرا کی ڈیجیٹل سہولت فراہم کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ادارے کے مطابق سیاحت کی غرض سے کویت آنے والے اب ڈیجیٹل ویزہ اپلائی کرسکیں گے جس کا دورانیہ تین ماہ کا ہوگا۔وہ غیرملکی جو کویت میں مقیم ہیں وہ اپنے اہل خانہ کےلیے بھی مذکورہ سہولت سے مستفیض ہوسکتے ہیں علاوہ ازیں تجارتی یا بزنس ویزے اور سرکاری وفود کے لیے ڈیجیٹل پلیٹ فارم سے ویزے کی درخواست دی جاسکتی ہے۔کویتی امیگریشن کے مطابق ویزوں کے اجرا کےلیے فراہم کی جانے والی نئی سہولت کا مقصد روایتی کاغذی طریقہ کار کو ختم کرنا اور جدت اختیار کرنا ہے ۔اس حوالےسے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اقدام نہ صرف ملکی خدمات کی بہتری کا عکاس ہے بلکہ اس سے کویت کی اقتصادی و سیاحتی اہمیت کو بھی مزید مستحکم ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :