ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس (ہفتہ سے )شروع ہوگی

جمعہ 4 جولائی 2025 12:01

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2025ء) انٹرنیشنل سائیکلنگ یونین (یو سی آئی) کے زیر اہتمام ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا 112واں ایڈیشن کل (ہفتہ کو)للی سے شروع ہوگاجو 27 جولائی کو فرانس کے دارالحکومت پیرس میں اختتام پذیر ہوگا۔سائیکلنگ کے تین میگا ایونٹس میں سے ایک ہے۔ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

ریس میں 23 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ریس کی تمام 18 یوسی آئی ورلڈ ٹیموں کو مدعو کیا گیا تھا۔ ان کے ساتھ پانچ یوسی آئی پرو ٹیمیں ریس میں شامل ہوں گی۔ 2024 کے ایونٹ میں دو اعلیٰ درجہ کی یوسی آئی پرو ٹیمیں (لوٹو اور اسرائیل اورپریمیئر ٹیک) کے ساتھ ساتھ تین ٹیمیں (ٹیم ٹوٹل انرجی، ٹیوڈر پرو سائیکلنگ ٹیم اور یونوایکس موبیلیٹی) جن کا انتخاب اموری سپورٹ آرگنائزیشن (اے ایس او ) کے منتظمین نے کیا تھا۔

(جاری ہے)

یونین سائیکلسٹ انٹرنیشنل کے قوانین22ٹیموں کو گرینڈ ٹور میں داخل ہونے کی اجازت دیتے ہیں ۔ 18یوسی آئی ورلڈ ٹیمیں، گزشتہ سیزن کی دو اعلیٰ ترین یوسی آئی پروٹیمز اور منتظمین کی طرف سے مدعو کردہ دو ٹیمیں تھیں۔ گرینڈ ٹور ریس کے منتظمین (اے ایس او) اور آرسی ایس سپورٹ نے یوسی آئی سے کہا کہ وہ وائلڈ کارڈ سلاٹس کے لئے مقابلہ کرنے والی چھوٹی ٹیموں سے لابنگ کے بعد ایک اضافی وائلڈ کارڈ ٹیم کو گرینڈ ٹور ایونٹس میں مدعو کرنے کی اجازت دے۔

یوسی آئی نے5مارچ 2025 کو اعلان کیا کہ 2025 میں 23 ٹیموں کو اجازت دی جائے گی، جس سے ایک اضافی پرو ٹیم کو مدعو کیا جائے گا،بعد ازاں اے ایس او نے 31 مارچ 2025 کو ٹیموں کا اعلان کیا۔ سائیکل ریس میں دنیا کے نامور سائیکلسٹ شرکت کریں گے ۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس 21 مرحلوں پر محیط ہوگی جس میں سائیکل سوار 3338.8کلو میٹر کا سفر طے کریں گے ۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس میں 23 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں نظر آئیں گی۔

ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس 5جولائی سے فرانس میں شروع ہوکر 23 روز جاری رہنے کے بعد 27 جولائی کو فرانس میں اختتام پذیر ہوگی۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس میں یواے ای ٹیم ایمرٹس کے سائیکلسٹ سلووینیا کے تڈیج پوگاآراپنے اعزاز کا دفاع کریں گے۔ریس میں 15 اور 21 جولائی کو ریسٹ ڈے ہوگا۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا پہلا ایڈیشن پہلی مرتبہ 1903میں ہوا جو فرانسیسی سائیکل سوار مورس فرانسس گارین نے جیتا تھا۔\932