گورنر کو سیاسی جلسوںمیں نہیں، آئینی حدود میں رہنا چاہیے،مینا آفریدی

گورنر ہاؤس کو سیاسی اڈہ بنانا آئین کے خلاف ہے،صوبائی وزیر تعلیم کا بیان

جمعہ 4 جولائی 2025 13:04

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2025ء)صوبائی وزیر اعلیٰ تعلیم مینا خان آفریدی نے کہاہے کہ گورنر کو سیاسی جلسوں میںنہیں، آئینی حدود میں رہنا چاہیے،گورنر ہاؤس کو سیاسی اڈہ بنانا آئین کے خلاف ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر مینا خان آفریدی نے گورنر خیبرپختونخوا کی سیاسی سرگرمیوں پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ گورنر کا کام آئینی کردار ادا کرنا ہے، سیاسی سرگرمیوں میں مداخلت ناقابل قبول ہے، گورنر ہاؤس کو سیاسی اڈہ بنانا آئین کے خلاف ہے، گورنر غیر جانبدار رہنے کیس بجائے اپوزیشن کی زبان بول رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گورنر نے سیاسی کردار نہ چھوڑا تو عوامی ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا، صوبے کے گورنر کو سیاسی جلسوں میں نہیں، اپنی آئینی حدود میں رہنا چاہیے، گورنر خیبرپختونخوا جانبداری کا مظاہرہ کرکے آئینی حلف کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔مینا خان نے کہا کہ گورنر کو یاد رکھنا چاہیے کہ وہ کسی جماعت کے نہیں، ریاست کے نمائندے ہیں، سیاسی کردار ادا کرنا گورنر کے منصب کی توہین ہے، ہم گورنر ہاؤس کی سیاسی سرگرمیوں کو مسترد کرتے ہیں، صوبے کے عوام بھی گورنر کی جانبداری کو نہیں مانتے۔