مظفرگڑھ ،فوڈ اتھارٹی کی کاروائی،ملاوٹی مرچیں اور ایکسپائرڈ آئٹمز تلف،بھاری جرمانے عائد،ترجمان فوڈ اتھارٹی

جمعہ 4 جولائی 2025 13:50

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2025ء) ملاوٹی،ایکسپائرڈ اشیاء کی روک تھام کےلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی متحرک،ملاوٹی مرچیں اور دیگر آئٹمز تلف کر دیں۔

(جاری ہے)

ترجمان فوڈ اتھارٹی ساوتھ پنجاب کے مطابق ڈائریکٹر آپریشنز فوڈ اتھارٹی ساؤتھ پنجاب شہزاد خان مگسی نے فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیم کے ہمراہ ملتان روڈ،جھنگ روڈ اور علی پور روڈ پر 3 سپر سٹورز کا معائنہ کیا،انسپکشن کے دوران ملاوٹی مرچوں کی موجودگی پائی گئی،جبکہ اسٹورز پر مختلف ایکسپائرڈ آئٹمز بھی فروخت کئے جا رہے تھے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کے مطابق فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے 39 کلو ملاوٹی مرچیں،21 کلو مختلف ایکسپائرڈ آئٹمز موقع پر تلف کرکے سٹورز مالکان کو مجموعی طور پر 1 لاکھ 70 ہزارروپے کے جرمانے بھی عائد کر دیئے،اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ ایکسپائرڈ اشیاء کی فروخت پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی،انہوں نے کہا ہے کہ فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر خوراک کی نگرانی کر رہی ہیں۔\378

متعلقہ عنوان :