حضرو ، صاف ستھرا ماحول نہ صرف صحت مند معاشرے کی بنیاد ہے بلکہ ترقی یافتہ قوموں کی پہچان بھی ہے، سابق وفاقی وزیر

جمعہ 4 جولائی 2025 13:50

حضرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2025ء) صاف ستھرا ماحول نہ صرف صحت مند معاشرے کی بنیاد ہے بلکہ ترقی یافتہ قوموں کی پہچان بھی ہے۔ سابق وفاقی وزیرملک امین اسلم خان نے ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف رضا سے اہم ملاقات کی ۔ ملاقات میں ضلع کے مختلف سماجی اور ماحولیاتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سابق وفاقی وزیرملک امین اسلم خان نے اٹک میں صفائی کے بہتر انتظامات پر ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا اور اسے ایک خوش آئند پیشرفت قرار دیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر اٹک سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ صاف ستھرا ماحول نہ صرف صحت مند معاشرے کی بنیاد ہے بلکہ ترقی یافتہ قوموں کی پہچان بھی ہے۔ملاقات کے دوران ٹھنڈی بیر گاؤں کے عوام کو درپیش پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی کا معاملہ بھی اجاگر کیا۔ ملک امین اسلم کا یہ مسئلہ ڈپٹی کمشنر کے نوٹس میں لاتے ہوئے کہنا تھا کہ صاف پانی ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔ڈپٹی کمشنر راؤ عاطف رضا نے معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے یقین دہانی کروائی کہ گاؤں میں جلد از جلد ٹیوب ویل نصب کیا جائے گا تاکہ مقامی آبادی کو پینے کے صاف پانی کی سہولت میسر آ سکے۔ملاقات میں ملک ثمر عباس نمبردار بھی موجود تھے ۔\378

متعلقہ عنوان :