Live Updates

ًقومی سلامتی صرف سرحدوں کی نہیں، عوامی فلاح، معاشی استحکام اور قومی یکجہتی کی بھی ضامن ہی: مریم نواز

ہفتہ 4 اکتوبر 2025 21:59

ًقومی سلامتی صرف سرحدوں کی نہیں، عوامی فلاح، معاشی استحکام اور قومی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اکتوبر2025ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر اور سینئر رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان کو درپیش چیلنجز کا مؤثر جواب صرف ادارہ جاتی ہم آہنگی، سیاسی استحکام، اور قومی یکجہتی سے ہی دیا جا سکتا ہے۔ قومی سلامتی کا دائرہ اب صرف سرحدوں تک محدود نہیں، بلکہ معاشی مضبوطی، سماجی ہم آہنگی، اور عوامی فلاح بھی اس کا اہم جزو بن چکی ہیں۔

نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں سیکیورٹی اینڈ وار کورس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا قومی سلامتی کا دائرہ وسیع ہو چکا ہے ، اب ہمیں صرف دفاعی نہیں، معاشی، سماجی اور نظریاتی استحکام کو بھی قومی سلامتی کا ستون سمجھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا جمہوریت اور برداشت کے بغیر سلامتی ادھوری ہے۔

(جاری ہے)

قومی بیانیے میں برداشت، رواداری، اور جمہوری اقدار کو بنیادی حیثیت حاصل ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا پاکستان کی ترقی میں خواتین کا کردار فیصلہ کن ہے، انہیں قومی پالیسیاں بنانے اور نافذ کرنے کے عمل میں شامل کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے نوجوان نسل کو قومی طاقت ہ قرار دیتے ہوے کہا کہ ان کی سیاسی اور سماجی تربیت اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ انہوں نے افواجِ پاکستان، پولیس، اور دیگر سیکیورٹی اداروں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے ہر محاذ پر ان کی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش فکری اور نظریاتی چیلنجز کا مقابلہ مضبوط قومی بیانیے سے ہی کیا جا سکتا ہے۔مریم نواز نے کہا کہ مہنگائی، غربت اور بے روزگاری جیسے مسائل بھی درحقیقت قومی سلامتی کو چیلنج کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پنجاب میں ملکی تاریخ کے سب سے بڑے سیلاب کا سامنا کرنا پڑا ۔ جس کا بھرپور طریقے سے سامنا کیا ۔ متاثرین کو ریسکیو کرنے کے لئے دن رات ایک کر کے کام کیا ۔ اب متاثرین کی بحالی کے لئے بھی مثالی آپریشن شروع کر رہے ہیں ۔ انہوں اپنی حکومت کی بارہ ماہ کی کارکردگی بھی شرکا کے سامنے رکھی ۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات