کہوٹہ، آزاد پتن روڈ پر تیز رفتاری ناقابلِ برداشت،ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن، متعدد گاڑیوں کے چالان

جمعہ 4 جولائی 2025 14:00

کہوٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2025ء) کہوٹہ کے مصروف ترین آزاد پتن روڈ پر ٹریفک پولیس نے تیز رفتاری اور خطرناک ڈرائیونگ کے خلاف خصوصی مہم کے دوران کارروائی کی۔کارروائی کے دوران رفتار کی حد سے تجاوز کرنے والے متعدد ڈرائیوروں کے چالان کیے گئے اور انہیں بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق آزاد پتن روڈ پر بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات اور شہریوں کی شکایات کے پیشِ نظر ٹریفک پولیس حکام کی ہدایت پر خصوصی ناکہ لگایا گیا۔

(جاری ہے)

اس دوران سپیڈ گن کی مدد سے گاڑیوں کی رفتار چیک کی گئی اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوروں کو موقع پر ہی روکا گیا۔ اس موقع پر ٹریفک انچارج نے ڈرائیوروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انسانی جانوں کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے،تیز رفتاری نہ صرف اپنے لیے بلکہ سڑک پر موجود دوسرے افراد کے لیے بھی جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے۔ ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ مہم آئندہ بھی جاری رہے گی اور قانون شکنی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔\378

متعلقہ عنوان :