لاہور ہائیکورٹ،ساہیوال کے53 ڈسپنسرز کے کنٹریکٹ میں توسیع کی درخواست محکمہ صحت کو بھجوا دی

جمعہ 4 جولائی 2025 15:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2025ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد اسحاق نے ساہیوال کے53 ڈسپنسرز کے کنٹریکٹ میں توسیع سے متعلق دائر درخواست محکمہ صحت کو بھجوا دی گئی،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جب کنٹریکٹ مکمل ہو چکا ہے تو میں کیسے توسیع کا حکم دے سکتا ہوں،عدالت نے درخواست محکمہ صحت کو فیصلہ کیلئے بھجوا دی۔