Live Updates

علیمہ خان کی میڈیا ٹاک کے دوران سوال پوچھنے پر پی ٹی آئی کارکنان کا صحافیوں پرتشدد اورگالم گلوچ

پیر 8 ستمبر 2025 20:21

علیمہ خان کی میڈیا ٹاک کے دوران سوال پوچھنے پر پی ٹی آئی کارکنان کا ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 ستمبر2025ء)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کی اڈیالا جیل کے باہر میڈیا ٹاک کے دوران بدمزگی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

(جاری ہے)

علیمہ خان کی اڈیالا جیل کے باہر میڈیا ٹاک کے دوران پی ٹی آئی کارکنان نے صحافیوں کے ساتھ ہاتھا پائی کی اور گالم گلوچ بھی کی۔صحافی کے سوال پوچھنے پر پی ٹی آئی کارکنوں نے صحافیوں کے ساتھ ہاتھا پائی کی اور گالم گلوچ کی۔صحافیوں نے پی ٹی آئی کارکنان کے رویے کے خلاف علیمہ خان کی میڈیا ٹاک کا بائیکاٹ کردیا۔صحافیوں کی جانب سے بائیکاٹ کرنے پر پی ٹی آئی کارکنوں نے صحافی پر مزید تشدد کیا اور دیگر صحافیوں کو دھکے بھی دیے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات