کھاریاں،سرکل پولیس کا مجرمان اشتہاریوں ،منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ برداروں کیخلاف آپریشن

جمعہ 4 جولائی 2025 16:13

کھاریاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2025ء)سرکل پولیس کا مجرمان اشتہاریوں ،منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ برداروں کیخلاف آپریشن جاری جدید اسلحہ 2عدد رائفلز کلاشنکوف ،چرس1200گرام برآمد،اور مجرم اشتہاری سمیت 4 گرفتارتفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی لالہ موسی سرکل ذوالفقار علی بھٹہ کی زیر نگرانی لالہ موسی سرکل پولیس کی مجرمان اشتہاریوں،منشیات فروشوں اور ناجائزاسلحہ برداروں کیخلاف کاروائیاں جاری ہیں اس سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ صدر لالہ موسی انسپکٹرمجاہدعباس نے جواد اشرفAsi،محمد شہزاد Asi انچارج چوکی جاتریہ نے دیگر پولیس ٹیم کے اسلحہ کی نمائش کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

دونوں ملزمان سے جدید اسلحہ 2عدد رائفلز کلاشنکوف برآمد کرلیں گئیں۔

(جاری ہے)

ملزمان میں 1 محمد اسامہ ولد وحید ریاض 2 طیب نواز ولد محمد نواز سکنائے شاہجہانیاں شامل ہیں۔جبکہ مجرمان اشتہاریوں کے خلاف جاری آپریشن کے دوران عرصہ ایک سال سے روپوش ہونے والے مجرم اشتہاری انجم شہزاد ولد محمد رزاق سکنہ لالہ موسی کو گرفتار کرلیا گیاایس ایچ او تھانہ رحمانیہ عابد حسین Si محمد آصف Asiاور دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کیخلاف جاری آپریشن کیدوران ملزم مزمل حسین ولد ظہور الہی سکنہ گجرات کو گرفتارکرکے چرس1200گرام برآمد کرلی گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلییگئے۔