کھاریاں ،دولت نگر میں انسداد تجاوزات کے حوالے سے تفصیلی آپریشن

جمعہ 4 جولائی 2025 16:13

کھاریاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2025ء)ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر بلال زبیر نے دولت نگر میں انسداد تجاوزات کے حوالے سے تفصیلی آپریشن کیا۔ اس موقع پر میونسپل کمیٹی، پولیس اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی ہمراہ تھے۔ کارروائی کے دوران متعدد دکانیں سیل کی گئیں جو سرکاری جگہ پر غیرقانونی قبضہ کیے ہوئے تھیں۔

تجاوزات قائم کرنے والے دکانداروں کو موقع پر جرمانے کیے گئے جبکہ سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر قائم غیرقانونی ریڑھیاں اور تھڑے بھی ہٹا دیے گئے۔اسسٹنٹ کمشنر بلال زبیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہری سہولت اور ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ بننے والی تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔ انہوں نے دکانداروں اور ریڑھی بانوں کو خبردار کیا کہ سرکاری جگہ پر ناجائز قبضہ یا غیرقانونی کاروبار ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ شہریوں کو صاف ستھرا اور منظم ماحول فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور اس مقصد کے لیے انسداد تجاوزات مہم کو مثر انداز میں آگے بڑھایا جا رہا ہے۔دورے کے دوران صفائی کی صورتحال اور نکاسی آب کے نظام کا بھی جائزہ لیا گیا، اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی کہ شہر کی صفائی، سیوریج اور ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات یقینی بنائے جائیں۔

متعلقہ عنوان :