سپیکر قومی اسمبلی کا کراچی میں رہائشی عمارت گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

جمعہ 4 جولائی 2025 21:21

سپیکر قومی اسمبلی کا کراچی میں رہائشی عمارت گرنے سے قیمتی انسانی جانوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2025ء)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کراچی میں رہائشی عمارت گرنے کے واقعہ پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے واقعہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں۔

سپیکر قومی اسمبلی نے زخمی افراد کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔ انہوں نے ریسکیو ٹیموں کو امدادی کارروائیاں فوری مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔سپیکر قومی اسمبلی نیجاں بحق افراد کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی۔