روس کا یوکرین کے دارالحکومت کیف پر بیلسٹک میزائل سے بڑا حملہ ، 23 افراد زخمی

جمعہ 4 جولائی 2025 22:07

کیف، ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جولائی2025ء)روس نے یوکرین کے دارالحکومت کیف پر بیلسٹک میزائل سے بڑا حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں کم از کم 23 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق 8 گھنٹے سے زائد کی بمباری سے دارالحکومت کے دس اضلاع کو شدید نقصان پہنچا ہے۔حملے کے نتیجے میں گھروں اور گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی۔

(جاری ہے)

یوکرینی ائیرفورس کے مطابق روسی حملے میں پانچ سو انتالیس ڈرونز اور گیارہ میزائل داغے گئے۔

یوکرینی حکام کے مطابق، روسی افواج نے رات گئے کییف کو نشانہ بنایا، جس کے بعد شہر میں دھماکوں کی گونج سنائی دی اور فضا میں زہریلے دھوئیں کے بادل چھا گئے۔روس کی جانب سے یہ حملہ ٹرمپ پیوٹن ٹیلی فون گفتگو کے بعد کیا گیا ہے۔ جبکہ یوکرین نے اسے شہری آبادی پر دانستہ حملہ قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی ہے۔