کرک ،گرگری میں مردان شہرسے آیا شخص اپنے ہی پالتو سانپ کے ڈسنے سے جاں بحق

جمعہ 4 جولائی 2025 19:55

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2025ء)کرک کی تحصیل بانڈہ داؤدشاہ کے دورافتادہ علاقہ گرگری میں مردان شہرسے آیا شخص اپنے ہی پالتو سانپ کے ڈسنے سے جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق چند روز قبل اپنے رشتہ داروں کے ہاں مردان شہرسے آیا ملنگ نامی شخص اپنے ہمراہ سانپ لے کر لایا تھا جہاں وہ مبینہ طورپرسانپ کواپنے گردان میں ڈال کر گھومتا تھا تاہم گزشتہ روز گردان ڈالے سانپ نے اچانک اپنی عادت سے مجبور ہوکر اپنے مالک کو ہاتھ پر ڈس لیا جسے فوری طورپرڈویژنل ہیڈکوارٹر ٹیچنگ ہسپتال کوہاٹ پہنچایا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا اور جاں بحق ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :