سابق صوبائی وزیر کی بیٹی کے گھر چوری کی واردات کا ڈراپ سین

جمعہ 10 اکتوبر 2025 11:35

سابق صوبائی وزیر کی بیٹی کے گھر چوری کی واردات کا ڈراپ سین
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2025ء) سابق صوبائی وزیر کی بیٹی کے گھر چوری کا ڈراپ سین ہو گیا، گھرکا ملازم ہی چور نکلا، 25 لاکھ روپے مالیت کے زیورات چوری کئے گئے تھے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق سابق صوبائی وزیرچوہدری سکندر حیات کی بیٹی کے ملازم نے اہل خانہ کی عدم موجودگی میں تالے توڑ کر 25 لاکھ روپے مالیت کے زیورات چوری کئے،واردات کا مقدمہ 27 ستمبرکودرج کیا گیا۔پولیس کے مطابق کلوز سرکٹ فوٹیجز کی مدد سے ملزم کو گرفتار کر کیا گیا۔ملزم سے چوری شدہ زیورات برآمد ہو چکے ہیں، مزید تفتیش جاری ہے۔