فیصل آباد پولیس نے 2 منشیات فروش گرفتار کرکے لاکھوں روپے مالیت کی ہیروئن برآمد کرلی

جمعہ 4 جولائی 2025 21:30

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2025ء) فیصل آباد پولیس نے 2 منشیات فروش گرفتار کرکے لاکھوں روپے مالیت کی ہیروئن برآمد کرلی۔تفصیلات کے مطابق تھانہ روڈالہ روڈ اور تھانہ ساہیانوالہ پولیس نے 2 مختلف کارروائیوں میں 2 منشیات فروش ارشد عباس اور زوہیب حسن کو گرفتار کرکے لاکھوں روپے مالیت کی ہیروئن بالترتیب 1.05 کلو گرام اور 1.5 کلو گرام برآمد کرلی۔

ترجمان پولیس نے بتایا کہ ایس ایچ او تھانہ روڈالہ روڈ محمد عادل گلفام نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ارشد عباس کو گرفتار کیا۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزم کے قبضہ سے 1050کلو گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔ملزم شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات سپلائی کرتا تھا۔ تھانہ روڈالہ روڈپولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی۔ ترجمان پولیس نے مزید بتایا کہ ایس ایچ او تھانہ ساہیانوالہ معہ اے ایس آئی محمد جاوید شاہد نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش زوہیب حسن کو گرفتار کیا۔

ملزم کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی 01 کلو 500 گرام ہیروئن برآمد کرلی گئی۔ ملزم شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات سپلائی کرتا تھا۔ تھانہ ساہیانوالہ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی۔