پشاور، ڈائریکٹر آپریشن ریسکیو 1122 ڈاکٹر میر عالم خان کا ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کے ہمراہ کمانڈ پوسٹ کا دورہ

ہفتہ 5 جولائی 2025 10:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2025ء) ڈائریکٹر آپریشن ریسکیو 1122 ڈاکٹر میر عالم خان نے ہفتہ کو ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کے ہمراہ کمانڈ پوسٹ پشاور کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

میڈیا کوآرڈینیٹر ریسکیو 1122 پشاور محمد زین کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 خیبر پختونخوا شاہ فہد کی ہدایت پر ڈائریکٹر آپریشن ڈاکٹر میر عالم خان نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر غیور خان کے ہمراہ کمانڈ پوسٹ کا دورہ کیا۔ ڈائریکٹر آپریشن نے ڈیوٹی پر مامور ریسکیو جوانوں سے ملاقات کی۔ ڈائریکٹر آپریشن ڈاکٹر میر عالم نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر پشاور کی طرف سے کئے گئے اقدامات کو سراہا اور اس پر اطمینان کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :