ماہرخان کونیٹ فلیکس پر پاکستانی سیریز جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار

ہفتہ 5 جولائی 2025 11:28

ماہرخان کونیٹ فلیکس پر پاکستانی سیریز جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو کی ریلیز ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2025ء)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی دلکش اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی واچ لسٹ کے سب سے موسٹ اوویٹڈ پروجیکٹ کے بارے میں اہم انکشاف کردیا۔اپنی فلم لو گرو کی شاندار کامیابی کے بعد اداکارہ ماہرہ خان نے انٹرویو میں بطور مہمان شریک ہوئیں جہاں انہوں نے اپنی نجی زندگی، پروفیشنل لائف اور آنے والے پروجیکٹس پر کھل کر بات کی۔

تاہم انٹرویو سے اداکارہ ماہرہ خان کی جانب سے اپنی پروجیکٹ جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لوکے حوالے سے کی جانے والی گفتگو مداحوں کی توجہ سمیٹنے میں کامیاب ہوگئی۔اپنے انٹرویو میں اداکارہ ماہرہ خان نے مداحوں سے انکشاف کیا کہ وہ نیٹ فلیکس پر ریلیز ہونے والی اپنی پہلی پاکستانی سیریز جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں ماہرہ خان نے فینز کو اپڈیٹ دیتے ہوئے بتایا کہ نیٹ فلیکس کی پہلی پاکستانی اوریجنل ویب سیریز جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لوکی شوٹنگ مکمل ہو چکی ہے اب بس سیریز کی ریلیز کیلئے گرین سگنل کا انتظار ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ تمام اداکاروں اور کریو ممبرز نے اس پراجیکٹ پر بڑی محنت اور جذبے کے ساتھ کام کیا ہے اور اب مجھ سمیت سبھی اس ویب سیریز کی ریلیز کے منتظر ہیں۔انہوںنے کہاکہ پوری ٹیم جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو کی ریلیز کا انتظار کر رہی ہے تاکہ وہ دیکھ سکیں کہ دنیا کو پاکستانیوں کا بہترین کام کیسا لگتا ہے۔

متعلقہ عنوان :