زیر حراست میئر استنبول کے خلاف یونیورسٹی ڈپلومہ میں جعلسازی کا بھی مقدمہ درج

ہفتہ 5 جولائی 2025 11:46

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2025ء)ترکیہ میں پراسیکیوٹر نے میئر استنبول اکرم امام اوگلو کے خلاف یونیورسٹی سے کیے گئے ڈپلومے کے سرٹیفکیٹ کو جعلی قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف مقدمہ شروع کرنے کا کہا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق صدر طیب ایردوآن کے سب سے بڑے سیاسی مخالف اور ترکیہ کے سب سے بڑے شہر کے میئر کواس نئے الزام کے تحت کئی سال کے لیے مزید جیل میں رہنا پڑ سکتا ہے۔وہ اس سے پہلے ہی کرپشن کے زیر التوا مقدمات کی وجہ سے جیل جا چکے ہیں۔ تاہم میئر ان سب الزامات کی تردید کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :