نارووال،عرس سے واپسی پر کوسٹر الٹنے سے 10زائرین زخمی

ہفتہ 5 جولائی 2025 14:22

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2025ء)عرس سے واپسی پر کوسٹر الٹنے سے 10زائرین زخمی ہو گئے۔بتایا گیا ہے کہ نارووال میں علی پور عرس سے واپس جاتے ہوئے زائرین کی کوسٹر گاں درگ میانہ کے قریب ٹائراڈ کھلنے کی وجہ سے بے قابو ہو کر الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 10افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد چار شدید زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال نارووال منتقل کر دیا گیا۔

زخمیوں میں رضوان 36سال، اویس 22سال ، وقاص 35سال، سلمان 28سال جنہیں ہاسپٹل منتقل کیا گیا جب کہ عدیل 18سال، افضل 40سال ،نعمان 16سال، عمیر 38سال، عثمان 28سال اور انوار 27 سال کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔زخمیوں کا تعلق پھول نگر قصور سے تھا جو کہ عرس دیکھنے کے لیے نارووال کے قریب علی پورسیداں شریف آئے ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :