نوشہرو فیروز،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا نوشہرو فیرو حادثہ پر دکھ کا اظہار اور لواحقین سے دلی ہمدردی

پیر 8 ستمبر 2025 15:21

نوشہرو فیروز،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا  نوشہرو فیرو حادثہ ..
نوشہرو فیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 ستمبر2025ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نوشہرو فیروز کے قریب قومی شاہراہ پر پیش آنے والے افسوسناک حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، جس میں ایک ہی خاندان کے سات افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔وزیراعلیٰ سندھ نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ یہ حادثہ انتہائی دل خراش اور افسوسناک ہے۔

انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت متاثرہ خاندان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

(جاری ہے)

بریفنگ میں وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ سدھوجا کے قریب تیز رفتار ٹرالر نے کار کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں دو بچوں، دو مردوں اور تین خواتین سمیت ایک ہی خاندان کے سات افراد جاں بحق ہوگئے۔ بتایا گیا کہ علی احمد جانوری اپنے والد کی میت آبائی گاؤں لے جا رہے تھے کہ حادثہ پیش آیا۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی میتیں متاثرہ خاندان کے آبائی گاؤں لقمان، ضلع خیرپور روانہ کر دی گئی ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ متاثرہ خاندان سے ہر ممکن تعاون کو یقینی بنائیں تاکہ ان مشکل لمحات میں ان کی بھرپور مدد کی جا سکے۔\378

متعلقہ عنوان :