وزیرداخلہ محسن نقوی کا تونسہ میں فتنہ الہندوستان کے 5 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کو خراج تحسین

ہفتہ 5 جولائی 2025 18:41

وزیرداخلہ محسن نقوی کا تونسہ میں فتنہ الہندوستان کے 5 دہشتگردوں کو ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2025ء)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے تونسہ کے قریب فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے کامیاب کارروائی پر پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔اپنے بیان میںوفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی نے ایک بار پھر فتنہ الہندوستان کے 5 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔

(جاری ہے)

وزیرداخلہ نے پولیس اور سی ٹی ڈی ٹیم کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کا ہر جگہ پیچھا جاری رکھیں گے۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے واضح کیا کہ پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کے بہادر سپوتوں نے پہلے بھی دلیری کے ساتھ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا، پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کے بہادر اور پروفیشنل سپوتوں پر فخر ہے۔

متعلقہ عنوان :